سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیر اہتمام ڈیرہ اڈا چوک پر مظاہرہ

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرائیکستان صوبہ محاذ کی طرف سے ڈیرہ اڈا چوک پر مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے میں شریف خان لشاری، حاجی اعظم سومرو شاہجمالی، زبیر دھریجہ ، محمد طارق خان نیازی ، عاشق محمد لانگ ، صداقت علی خان ٹانوری ، حاجی محمد سلیم درگھ ، ذوہیب علی ڈاونج ، محمد مبین بھٹی، حاجی محمد رشید اور دیگر شریک تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ وسیب کے زبردست دباؤ کے نتیجے میں صوبائی وزیر اور وزراء کو سول سیکرٹریٹ اور صوبے کے لئے پریس کانفرنس یاد آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کو برباد کرنے کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کیلئے وسیب کا ہر فرد متحد ہے ، حکمرانوں کو بلا تاخیر اپنے وعدے کے مطابق صوبے کا اعلان کرنا چاہئے ، سرائیکی صوبے کے اعلان اور ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ کے قیام تک احتجاج جاری رہے گا ۔