سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاصفائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کادورہ

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ملتان میں قیام کے دوران گزشتہ روز شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کا عمل جاری رہا، ملتان ایئرپورٹ جانے والے تمام روٹس کی صفائی ستھرائی کی گئی،سڑکوں سے کوڑا،کچرا، ملبہ اٹھا لیا گیا اور تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔قلعہ کہنہ قاسم باغ، مزارات اور اطراف کی سڑکوں کی بھی بھر پور صفائی کر دی گئی، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا وزٹ کیا۔