سرکاری سکولوں کے اساتذہ آج احتجاج کرینگے، ٹیچرز ایسوسی ایشن

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری سکولوں کے اساتذہ احتجاج کریں گے، اس سلسلے میں پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان اور ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران صدر رانا دلشاد علی، رانا اسلم، انجم رائو ودیگر نے مارکنگ سنٹرز اور مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور ہیڈماسٹرز اساتذہ کرام و دیگر سرکاری ملازمین کو دعوت دی کہ وہ آج جمعرات صبح دس بجے پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔