سکول بند، نویں جماعت کے طلبا کی رجسٹریشن شروع نہ ہوسکی

July 16, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) سکول بند ہونے سے نویں جماعت کے طلبا کی رجسٹریشن شروع نہ ہوسکی۔ رجسٹریشن نہ ہونے سے طلباء آئندہ سال نہم جماعت کا امتحان نہیں دے سکیں گے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ31 اگست ہے۔رجسٹریشن نہ ہوئی تو طلباء 2022 میں دہم کا امتحان نہیں دے سکیں گے۔ سرکاری سکولوں میں نہم جماعت کیلیے رجسٹریشن فیس 395جبکہ پرائیوٹ سکولوں میں 1195روپے ہے۔