ایم ڈی اے آفیسرز ریذیڈنس ‘شاہ رکن عالم کالونی کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز جاری

July 16, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایم ڈی اے آفیسرز ریزیڈنس اور شاہ رکن عالم کالونی کے ایل بلاک میں ترقیاتی تعمیر و مرمت کے ٹینڈرز مشتہر کر دیئے ہیں، ایم ڈی اے کی جانب شاہ رکن عالم کالونی کے ایل بلاک میں ہاؤس نمبر 341سے ہاؤس نمبر 346 تک سڑک کی مرمت کا تخمینہ لاگت 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد جبکہ ایم ڈی اے آفیسرز کالونی کی رہائش نمبر پانچ کا تخمینہ لاگت ڈیرھ لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے۔