تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف نجی سکولز ایسوسی ایشن کا احتجاج

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے چونگی نمبر 9 پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا ۔جس میں عہدیداران ، ممبران،سکول اساتذہ اورسکول میں کام کرنے والے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمینمحمد عرفان افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کے 15ستمبر سے سکولوں کو کھولنے کے فیصلے کو مسترد کر تے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے 15جولائی سے سکول کھولنے کے وعدے کو پورا نہیں کر رہی اسی لیے آج ہم سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کرے ورنہ وہ سڑکوں پر رہیں گےااور دھرنا دیا جائیگا۔