ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں‘شہری لاکھوں کے مال سے محروم

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چورشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ سلیم جاوید کےگھر سے ڈاکو نقدی و طلائی زیورات ، ہدایت علی کےبیٹے فواد علی سے موٹرسائیکل سوار دو افراد پرس و موبائل ‘ شکیل عباس سے دو نامعلوم افراد نقدی 1لاکھ98ہزار‘ سیلز مین گاڑی محمد زوہیب ،گارڈ وغیرہ سے دو افراد پسٹل سمیت نقدی25ہزار لےگئے ، 19کسی کے قریب عبدالخالق سے ڈاکو نقدی 92ہزار ‘ کچہری روڈ ندیم عباس کا موبائل، انیس الرحمان ودیگر افراد کے30موبائل ، محمد یاسر کی موٹرسائیکل ، مالک علی کےگھر سے بھینس ، ت محمد امجد کےگھر سے نقدی و سامان ‘ رانا محمد بلال کےگھر سے نقدی و طلائی زیورات چوری ہوگئے ۔