ہائیکورٹ بار کی طرف سےججز کے اعزاز میں تقریب

July 16, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر )ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ججز کے اعزاز میں چائے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت صدر بار چوہدری طاہر محمود نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں سینئر جج جسٹس امیر بھٹی، جسٹس مسعو دجہانگیر،جسٹس سید شہباز علی رضوی، صدر چوہدری طاہر محمود، سیکرٹری سجاد حیدر سپرا،ڈپٹی اٹارنی جنرل مہر ضمیر حسین و دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔