ہائیکورٹ‘ مقدمات کی سماعت بارے ججز روسٹر میں ترمیم

July 16, 2020

ملتان (سٹافُرپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت بارے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان رواں عدالتی ہفتے کے دوران آج تک پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان 17 جولائی جمعہ کے روز ہائیکورٹ ملتان بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد عدالتی چوتھے ہفتے کی چھٹیوں کا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیاگیا ۔