دوران شنٹنگ کول سپیشل کاانجن ریلوے لائن سے اترگیا

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن کےاسٹیشن یوسف والاکے یارڈمیں دوران شنٹنگ کول سپیشل کاانجن ریلوے لائن سے اترگیا۔ حادثہ گزشتہ روزدن10بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے افسران موقع پرپہنچ گئے۔کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعدخانیوال سے ریسکیوٹرک منگواکرمتاثرہ انجن کودوبارہ ریلوے لائن پرچڑھادیاگیا۔ حادثہ شنٹنگ پورٹر اورکیبن مین کی غلطی سے پیش آیا۔