مویشی منڈیوں میں بچوں اور بوڑھوں کا داخلہ ممنوع، ڈپٹی کمشنر

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، بغیر ماسک کے مویشی منڈی میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور بچوں اور بوڑھوں کا داخلہ بھی مویشی منڈی میں ممنوع ہوگا، وہ کورونا وائرس بارے آگاہی کے حوالے سے نیو ملتان میں واقع ایک نجی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے بچوں اور خواتین میں کورونا کٹس بھی تقسیم کیں۔