کرپشن، مہنگائی وقرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے ،خانم اللہ

July 16, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تبدیلی لانے عوام کے دکھوں کامداوا کرنے نیا پاکستان بنانے اور کرپشن کے خاتمے کی بجائے ملک کو تباہی سے دو چار کردیا گیا ہے کرپشن قرضوں اور مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں بڑھتی ہوئی غربت و بے روزگاری سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو چکی ہے حکمران عیاشی کر رہے ہیں جبکہ غریبوں کے بچے روٹی کے لئے ترس رہے ہیں وزرا ءاور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں کی طرف سے بھی حکمرانوں کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑا جا رہے۔ تمام سیاسی جماعتوں عوام اور سول سوسائٹی کی طرف سے آٹے چینی و پٹرول بحران میں عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے او ر بی آر ٹی، بلین ٹریز اور مالم جبہ سکینڈل میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے بارے میں نیب نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے کرپٹ،نااہل و نالائق حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنا ضروری ہے اگر حکمرانوں کو مزید ڈھیل دی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا۔