متحدہ عرب امارات نے مریخ کا مشن پھر ملتوی کردیا

July 16, 2020

متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر اپنے مریخ کے مشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، مشن روانہ کرنے کی اگلی تاریخ جلد بتائی جائے گی۔

دبئی میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ امارات خراب موسم کی وجہ سے اپنے مریخ کے مشن میں ایک مرتبہ پھر تاخیر کرے گا اور مشن کی تاخیر کا فیصلہ اماراتی اور جاپانی اسپیس سینٹر حکام کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ابتدا میں مشن ’’امید‘‘جاپان کے اسپیس اسٹیشن سے کل بھیجا جانا تھا لیکن گزشتہ روز خراب موسم کی وجہ سے اس مشن میں 2 دن کی تاخیر کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ مریخ پر کسی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہے۔