ایک ملک کے برابر نئے دارالحکومت کی تعمیر کا آغاز

July 16, 2020

مصری حکومت نے سنگاپور کے برابر نئے دارالحکومت کی تعمیر شروع کردی، جس میں 20 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

مصری حکومت نے موجودہ دارالحکومت قاہرہ سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر نیا دارالخلافہ تعمیر کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

نیا دارالحکومت سنگاپور کے برابر ہے جس میں 65 لاکھ افراد کو بسایا جائے گا جبکہ اس نئے شہر میں بیس لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع ملے گئیں۔

نئے دارالحکومت کو سرکاری و نجی ادارے مشترکہ طور پر تعمیر کررہے ہیں جو محمد بن زاید الشمالی سیکٹر، کانفرنس سینٹر، ایگزیبیشن سٹی، سرکاری دفاتر کا علاقہ، شہریوں کا رہائشی علاقہ، میڈیکل سٹی، سپورٹس سٹی، سینٹرل پارک اور سمارٹ سٹی پر مشتمل ہوگا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے دارالحکومت میں 10 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گے۔

اس شہر کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں 18 فلک بوس عمارتیں تعمیر کی جائیں گی اور نئے دارالحکومت میں سینٹرل بزنس زون اینڈ ٹاورز بھی بنائے جائیں گے جہاں افریقہ کا سب سے اونچا ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا جس کی اونچائی 400 میٹر ہوگی اور یہ ٹاور 94 منزلوں پر مشتمل ہوگا۔