ترکی کا فوجی طیارہ گر کر تباہ

July 16, 2020

ترکی کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق فوجی سروے کے لیے نکلا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث دو پائلٹس سمیت 7 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

طیارے کو حادثہ مشرقی صوبے وان میں پیش آیا، ترک حکام نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔