شام میں شہری حقوق کی خلاف ورزی، سعودیہ کا اظہارِ افسوس

July 16, 2020

سعودی عرب نے شام میں شہریوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی مشن میں سربراہ شعبہ انسانی حقوق مشعل بن علی البلوی نے ریاض میں انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی بحران کا سیاسی حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادلب اور حلب کے مغرب میں فریقین کے حملوں سے اسپتالوں میں کام معطل ہو گیا ہے،مقامی طور پر بے گھر ہوئے افراد آسمان تلے اور کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

مشعل بن علی البلوی کا مزید کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے شامی باشندے پینے کے پانی اور نکاسیٔ آب کی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

شام کے مستقبل میں بشارالاسد کی کوئی جگہ نہیں، سعودی عرب

سربراہ شعبہ انسانی حقوق سعودی مشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے کے لیے شام میں فریقین پر دباؤ ڈالے۔