افغانستان طالبان کے مزید 600 قیدی رہا کرے گا

July 16, 2020

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے اب تک 4 ہزار 400 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جبکہ طالبان کے مزید 600 قیدی جلد رہا کئے جائیں گے۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، ترکی، روس سمیت 12ممالک نے انٹرا افغان مذاکرات کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

محمد حنیف نے کہا کہ افغان حکومت نے افغان امن عمل سے متعلق 36 ملکوں سے ملاقات اور مشاورتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانوں کی امن کی خواہش کی حمایت کرنی چاہئے، طالبان کو انٹرا افغان مذاکرات کیلئے اپنی مثبت کوشش دکھانا ہوگی۔