فیصل واوڈا 20 جولائی کو الیکشن کمیشن میں طلب

July 16, 2020


الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی سے متعلق درخواست پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو 20 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق سماعت کے لیے 20 جولائی کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے، درخواست گزار قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ و دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصل واوڈا کو بذات خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے2018ء کے الیکشن میں این اے 249 سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی ۔