عرب امارات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ویکسین پر تجربات کا تیسرا مرحلہ

July 16, 2020

متحدہ عرب امارات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ویکسین کے ٹرائل کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

ابوظبی سے اماراتی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ویکسین نے وائرس کیخلاف انسانوں کی مدافعت میں اضافہ کیا، ویکسین کے پچھلے دو مراحل کامیاب ہوئے ہیں، ویکسین عالمی ادارہ صحت میں اندراج شدہ ہے۔

اماراتی محکمہ صحت نے مزید کہا کہ ویکیسن کے تجربات کیلئے امارات میں 200 مختلف قومیتوں کے رضاکار مدد گار ہیں۔ ویکیسن کے انسانی ٹرائل کیلئے 15 ہزار رضا کاروں کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔

اماراتی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ امارات اور چین کے تعاون سے ویکسین کی تیاری کا عمل جاری ہے۔