سی اے اے نے تمام پائلٹس کے لائسنس حقیقی ہونے کی تصدیق کی ہے، شہباز شریف

July 16, 2020

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تصدیق کی ہے کہ اس کے جاری تمام پائلٹ لائسنس حقیقی ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی اے اے کی تصدیق پی ٹی آئی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

انہوں نے کہا کہ اپنی بے وقوفی کے باعث پی ٹی آئی حکومت نے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک بدنام کرنے کے علاوہ خزانے کو اربوں روپے کا بھاری نقصان پہنچایا ہے۔