ایران: حکومت مخالف تین مظاہرین کی سزائے موت پر عمل روکدیا گیا

July 16, 2020


سوشل میڈیا پر عالمی ردعمل کے بعد ایرانی حکام نے حکومت مخالف تین مظاہرین کی سزائے موت پر عمل درآمدروک دیا،ایرانی عدالت نے مقدمے کی از سر نو سماعت کا حکم دیا ہے۔

دو روز قبل ایرانی سپریم کورٹ نے حکومت مخالف مظاہرین کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، فیصلےکیخلاف ایک آن لائن مہم شروع کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ’سزا نہ دو‘ کے فارسی ہیش ٹیگ کو 75 لاکھ مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا، جبکہ آن لائن مہم کو کئی سلیبریٹیز کی بھی حمایت حاصل تھی۔

گزشتہ سال نومبر میں عامر حسین، محمد رجبی اور سعید تمجیدی کو حکومت مخالف مظاہروں میں جلاؤ گھیراؤ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ مظاہرے ملک میں فیول کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف کئے گئے تھے۔