گھر میں وینٹی لیشن کی اہمیت

July 19, 2020

کسی بھی عمارت کی تعمیر میں وینٹی لیشن کی اہمیت سے انکار کسی طور نہیںکیا جاسکتا۔ چھتوںمیں روشن دان یا ہوادان بنانے کا خیال صدیوں پراناہے جو آپ کو چین میں تنگ راج، بدھوں کی خانقاہوں اور قدیم عرب تعمیرات میں نظر آتا ہے۔ مزاروں، بارگاہوں، گرجا گھروں اور مسجدوں کی چھتوںمیں روشن دان تو لازمی تھے ہی، ساتھ ہی یہ گھر وں کی ضرورت بھی تھے تاکہ گھر میںروشنی اور ہوا کا عمدہ انتظام ہو سکے ۔ صدیوںپہلے بھی ان کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتاتھا کہ گرم ہوا باہر نکل جائے اور ٹھنڈی ہوا اند ررہ جائے، یعنی زمانہ قدیم کے لوگ بھی قدرتی ایئر کنڈیشنر کےمزے لیتے تھے۔

1940ء کے زمانے میں جب بلڈنگ کوڈ اور بلڈنگ سائنس کی اختراع وجود میں آئیں تو پھر چھت کے اندر روشن دان بنانے کی مختلف اقسام بھی سامنے آئیں۔ اگر آپ گھر کی تعمیر کرنے جارہے ہیں اور وینٹی لیشن سسٹم کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس ضمن میں دو صورتیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ اگر آپ کا گھر سرد علاقے میںہے تو وینٹی لیشن ایسی ہوکہ سرد ہوا باہر جائے اور گرم ہوا اند ر آئے اور دوسری صورت میں اگر آپ کا گھر گرم مرطوب علاقے میں ہے تو سسٹم اس کے برعکس ہونا چاہیے۔

بیرونی ہوا کے لیے وینٹی لیشن کی معیاری شرح کی رہنما ہدایات پر پورا عمل کیا جانا چاہئے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر انتظام کیا جانا چاہیے۔ کمرے میں پہلے سے موجود ہوا (Recirculated) اور باہر سے آنے والی ہوا کو فلٹر کیا جانا چاہئے تاکہ چھوٹے ذرات بھی مؤثر طریقے سے ختم ہوجائیں۔ باہر سے آنے والی ہوا کی مقدار کو آلودگی سے دور رکھنا چاہیے۔ آپ کی رہنمائی کے لیے ذیل میںچھت پر وینٹی لیشن کا انتظام کرنے کے طریقے بتائے جارہے ہیں۔

گرین ہاؤس وینٹ

یہ عام گھروں کے بجائے گرین ہاؤسز میںلگائے جاتے ہیں،جو مکمل طور پرکھلے ہوتے ہیںتاکہ انہیں تمام تر ماحولیاتی عناصر حاصل ہوں۔ اگر گرمی کی شد ت کم یا زیادہ کرنا ہوتو اسے ہاتھ سے کھولنا یا بند کرنا پڑتاہے۔ یہ حجم میںبہت بڑے ہوتے ہیںاس لیے گھر کے درجہ حرارت میںاضافہ یا کمی تیزی سے ہوتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں کوئی کمرہ گرین ہائوس کی شکل اختیار کئے ہوئے ہے تو آپ اس وینٹی لیشن سسٹم کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے ذریعے پودوں کی زندگی بھی محفوظ رکھی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے آپ کو درجہ حرارت کی درجہ بندی کا بہت خیال رکھنا پڑے گا۔

پاور وینٹ

پاور وینٹ (Power Vent) بجلی سےچلتا ہے اورآپ کے گھرسے گرم ہوا باہر پھینکنے کے لیے اپنے بڑے پنکھوںپر انحصار کرتا ہے۔ یہ بھی بہت سے رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے تاکہ چھت کے رنگ سے اس کا بہتر امتزاج بن سکے۔ اس میںکچھ جدید فیچرز بھی شامل ہو چکے ہیں،جو زیادہ فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔ ایک فیچر اس میں ایڈجسٹ ہونےو الا تھرمو اسٹیٹ بھی ہے، جو کمرے کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میںمدد دیتا ہے۔

باکس وینٹ

ڈبے نما اس وینٹ کے حصے حرکت نہیںکرتے بلکہ ایک جگہ ساکن رہتے ہیں۔ یہ دراصل چھتمیں بنے سوراخ پر فکس کردیے جاتے ہیں۔ ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے باکس وینٹ (Box Vent)کو ڈبے کی طرح کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ یہ عام طور پر سخت پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں لیکن مختلف دھاتوں میںبھی دستیاب ہوتے ہیں۔

یہ بہت سارے رنگوں میں بھی دستیاب ہوتے ہیں تاکہ چھت اور کمرے کے رنگ سے میل کھاسکیں۔ ویسے تو یہ چھت میں کہیں بھی نصب ہوجاتے ہیںلیکن یہ زیاد ہ اثرپزیر اس وقت ہوتے ہیں جب انہیں ڈھلان میں یا چھت اور دیوار کے ملنے والے جوڑ میں لگایاجائے۔

ونڈ ٹربائن وینٹ

اس کے حصے گھومنے والے یا حرکت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن یہ بجلی کے بجائے ہوا سے حرکت کرتے ہیں۔ اگر ہوا تیزاور مستقل چل رہی ہوتو ونڈٹربائن (Wind Turbine) وینٹ زبردست کام کرتے ہیں۔ یہ گھر کے اندر سے گرم ہوا باہر پھینک کر نمی لاتے ہیں لیکن اگر ہوا نہچل رہی ہو تو یہ بالکل باکس وینٹ کی طرح کام کرتے ہیں۔ ہوامیں نمی کی وجہ سے یہ جلد خراب ہوجاتے ہیں، اس لئےبہتر ہوگا کہ بال بیئرنگ والے ٹربائن استعمال کیے جائیںاور ان میں باقاعدگی سے تیل ڈالا جائے یا پھر پلاسٹک بُشنگ کا استعمال کیا جائے۔

کپولاوینٹ

کپولا وینٹ (Cupola Vent) بہت دلکش دکھائی دیتے ہیں، یہ عموماً آرائشی نقطہ نگاہ سے استعمال میںآتے ہیں۔ اس وینٹ کو آپ اونچی دیواروںپر تکونی چھت کے دونوں حصوںکے ملنے والی جگہ پر لگا سکتے ہیں۔ یہ روف وینٹ کا کام تو کرتےہی ہیںلیکن گھر میں لگے دیگر وینٹی لیشن سسٹم کی بھی مدد کرتے ہیں۔ ان پر زیادہ بھروسہ نہیںکیا جاسکتا کیونکہ یہ درج بالا وینٹنگ سسٹمز جیسی خصوصیت نہیں رکھتے۔

رِج وینٹ

رِج وینٹ (Ridge Vent) بھی فکس ہوتاہے اوراس کے حصے حرکت نہیںکرتے۔ ٹربائن یا باکس وینٹ کے برخلاف یہ بہت لمبے ہوتے ہیں جوکہ عمودی انداز میںلگائے جاتے ہیں۔ انہیںلگانا مشکل ہوتا ہے،لیکن اگر یہ درست تناسب میںلگ جائیں توآپ کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ یہ اپنے سائز کی وجہ سے بہت کارآمد اور پائیدار ہیں۔ ان سے آپ کی چھت کی زندگی بھی طویل ہوتی ہے اور یہی ان کے انتخاب کی سب سے بڑی وجہ ہے۔