کار ہے یا اسپائڈر، لگادیے انسان نے اسکے 8 ٹائر

July 18, 2020

ایک آٹو موبائل شوقین شخص نے اپنی کار کو ایک مکڑی کی شکل دیدی، تاہم یہ مکڑی بھی ایک مشین ہی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جسٹن کرچر نامی نوجوان نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

اپنے دوستوں کے ہمراہ انھوں نے اپنی کار کے چاروں ٹائر نکال دیے اور ان کی جگہ پر 8 مکڑی کی طرح مڑی ہوئی لوہے کی ٹانگیں لگادیں۔

ان ٹانگوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے پہیے بھی لگے ہوئے ہیں جن کی مدد سے کار خود ہوا میں رہ کر بھی رینگ رہی ہے۔

اپنی یہ گاڑی تیار کرنے کے بعد جسٹن کرچر کو احساس ہوا کہ گاڑی اوپر ہونے کے باعث اس میں بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے۔

تاہم وہ کسی نہ کسی طرح گاڑی میں بیٹھ کر اس میں سوار ہو ہی گئے۔