مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

July 21, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔ اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بےروزگاری، معیشت کی تباہی کے امور پر غور کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔