میک اپ کے ذریعے معروف شخصیات کا روپ دھارنے والا فنکار

July 24, 2020

ایلکسس اسٹون نامی میک اپ آرٹسٹ اپنے آپ کو میک اپ کے ذریعے کسی بھی اداکار، اداکارہ، فلمی کردار یا تاریخی شخصیت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ کا تعلق برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے ہے اور یہ میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ ایک آن لائن انفلوئنسر بھی ہیں۔

انہیں سوشل میڈیا پر مقبولیت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے میک کا استعمال کرتے ہوئے خود کو متعدد ہالی ووڈ اداکار اور اداکاراؤں کی طرح بنایا۔

یہ میک اپ کے ذریعے کسی بھی شخصیت کا ہوبہو روپ دھار لیتے ہیں اور ان کا یہی ٹیلنٹ ان کی شہرت کی وجہ بھی بنا۔

میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ میک اپ کا استعمال کرتے ہوئے کسی نئے انسان کا روپ دھارنا بے حد پسند ہے۔