نت نئے ماڈلز کی چمچماتی الیکٹرک گاڑیاں

July 29, 2020

چین میں سالانہ آٹو شوکا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔

رواں سال اس آٹو شو میں دنیا بھر سے درجنوں گاڑی ساز کمپنیوں اور آٹو ڈیلرز نے شرکت کی اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کیے۔

کورونا کے باعث چھ ماہ کے طویل عرصے بعد منعقد اس انٹرنیشنل آٹو شو کے دوران عام گاڑیوں کے علاوہ چمچماتی لگژری گاڑیاں،الیکٹرک اور اسپورٹس کاریں بھی پیش کی گئیں جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ر ہیں۔