چین: ٹرک سے نکلنے والے بے قابو ٹائر خاتون زخمی

July 29, 2020


دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جس میں کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

چین کے شہر Chongqing کی سڑک پر ایساہی ایک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب ایک ٹرک سے ٹائر نکل گئے اور یوں ایک گول گھومتا بے قابو ٹائرسڑک کنارے کھڑی خاتون سے جا ٹکرایا جبکہ دوسرا ٹائر دیگر راہگیروں سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔

ٹائر کی زوردار ٹکر کے باعث خاتون بری طرح سڑک پر گر پڑی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں خاتون معمولی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔