تھیلیسیمیا کی روک تھام میں مذہبی جماعتیں پیش پیش

July 29, 2020

دعوت اسلامی کی جانب سے ملک کو تھیلیسیمیا فری بنانے کیلئے گزشتہ 4 ماہ کے دوران خون کی 29 ہزار بوتلیں مختلف اداروں کو عطیہ کی گئی ہیں۔

کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھیلیسیمیا کے مرض پر کام کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے بتایا کہ دعوت اسلامی نے 4 ماہ میں 29 ہزار خون کی بوتلیں مختلف اداروں کو عطیہ کی ہیں جبکہ کورونا کی وبا میں پلازمہ کا عطیہ بھی دیا گیا ہے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک نمائندوں کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔

تقریب میں المصطفیٰ اسپتال، انڈس اسپتال، افضال میموریل اسپتال، سول، کاشف اقبال تھلیسمیاسینٹر، سیلانی، عمیر ثناء فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اداروں نے دعوت اسلامی کے تھیلیسیمیا فری پاکستان کی کاوش میں ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا۔