خواتین کے پاؤں تلے زمین نکلنے کے مناظر

July 30, 2020

چین میں فٹ پاتھ پر چلنے والی 2 خواتین حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چین کے صوبے چون گنگ وولونگ میں دو خواتین کی پاؤں تلے سچ مچ زمین نکل گئی، حادثہ سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین فٹ پاتھ پر جارہے ہیں کہ اچانک وہ حصہ دھنس جاتا ہے جس سے وہ دونوں زخمی ہوئے، ریسکیو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچالی۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد چون گنگ وولونگ سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔