99 سالہ خاتون نےدنیا کی معمر ترین پائلٹ ہونےکااعزاز حاصل کرلیا

July 30, 2020

امریکا کی عمر رسیدہ خاتون نے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست کیلیفیورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ خاتون نے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

99 سالہ روبینہ آستی نے دو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں، پہلا ریکارڈ دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا، اور دوسرا ہوا میں اڑتے ہوئے جہاز اڑانے کی تربیت دینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

روبینہ آستی نے اتوار کے روز نیکسٹجین فلائٹ اکیڈمی میں اپنی زندگی کی آخری تربیتی پرواز اڑائی۔

روبینہ آستی نے کہا کہ انہیں لوگوں کو زمین سے اڑنے کا تجربہ کروانا بہت اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں کہ برزگ شہری اب بھی قابل قدر حصہ شامل کرنے کے قابل ہیں۔