پائلٹ کی مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

July 30, 2020

امریکامیں چھوٹا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث سڑک سے گزرتے ڈرائیور حیران ہی نہیں بلکہ خوفزدہ بھی ہوگئے۔

دوران پرواز طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پائلٹ کو بیچ سڑک پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ اس واقعہ میں نہ صرف پائلٹ بالکل محفوظ رہے بلکہ طیارے کے قریب سے گزرتی گاڑیاں بھی کسی حادثے سے بال بال بچ گئیں۔