یاسر نواز کا نیا روپ مداحوں کو کیسا لگا؟

July 30, 2020

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے عید الاضحیٰ سے قبل اپنا روپ تبدیل کر لیا ہے۔

یوں تو عید الاضحیٰ کے موقع پر زیادہ تر تیاریاں قربانی کے جانور خریدنے اور پھر اُن کا خیال رکھنے کے لیے کی جاتی ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عید قرباں پر جانوروں کے ساتھ ساتھ خود پر بھی توجہ دیتے ہیں تاکہ وہ عید کے دن سب سے خوبصورت نظر آئیں اور اِس ضمن میں کچھ لوگ نئے اسٹائل کی داڑھی بنواتے ہیں تو کچھ لوگ تو داڑھی ہی کٹوا دیتے ہیں تاکہ عید کے دن لوگوں کے سامنے اُن کا الگ روپ ہو۔

انہی لوگوں میں معروف اداکار یاسر نواز بھی شامل ہیں جنہوں نے عید قرباں سے پہلے خود کا روپ تبدیل کرلیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر نواز نے اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکار کا چہرہ کلین شیو ہے یعنی اُن کے چہرے پر داڑھی اور مونچھ موجود نہیں ہے جبکہ اداکار نے دھوپ سے بچنے کے لیے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے یاسر نواز نے لکھا کہ ’میرا نیا روپ، یہ کس نے کیا۔‘

یاسر نواز کی پوسٹ دیکھنے کے بعد سے صارفین کمنٹ سیکشن میں اداکار کے نئے روپ پر تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

حنا نامی صارف نے لکھا کہ ’میری رائے کے مطابق آپ داڑھی میں زیادہ اچھے لگتے ہیں لیکن یہ روپ بھی اچھا ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’پہلے والے یاسر نواز زیادہ اچھے تھے۔‘

مشل نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ اپنی عُمر سے دس سال چھوٹے لگ رہے ہیں، ماشاءاللّہ۔‘

یاسر نواز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 18 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 8 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔