زیادہ ایڈوانس لے کر کرایہ بہت کم مقررکرنا

July 31, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔آج کل کرایے پر مکان لینے کے لئے ہیوی ڈپازٹ دے کر کم کرایے میں مکان لیا جاتا ہے، مثلاً اگر عام حالات بیس ہزار ڈپازٹ اور پانچ ہزار کرایہ ہوتا ہے اور اگر ہیوی ڈپازٹ یعنی دو لاکھ روپے ڈپازٹ دے کر یا تو بالکل ہی کرایہ معاف کیا جاتا ہے یا بہت معمولی یعنی دوسو روپے کرایہ کے طور پر دیا جاتا ہے تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ کہیں یہ سود تو نہیں ،کیوں کہ مکان مالک دولاکھ کے عوض میں کرایہ کم لے رہا ہے۔کیوں کہ کچھ لوگ اس کو جائز بتا کر ایسا کر رہے ہیں۔

جواب :۔ایڈوانس کی مد میں بہت زیادہ رقم لے کر کرایہ غیر معمولی طورپر کم رکھنا جائز نہیں ہے ۔یہ قرض پر نفع کمانے کی صورت ہے جو کہ سود ہے۔