ایک پیغام، پیاروں کے نام

July 31, 2020

سنڈے میگزین کے پلیٹ فارم سے حسبِ روایت ہم نے آپ کو عیدالاضحی کے موقعے پر پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا، جواباً دِلی جذبات کی ترجمانی کرتےمتعدّد پیغامات موصول ہوئے، جن کی ایک اشاعت آپ کی نذر کی جاچُکی ہے۔اب نسبتاً تاخیر سے موصول ہونے والے فادرز ڈے اور عیدالاضحی کے پیغامات کی دوسری اشاعت پیشِ خدمت ہے۔

(والدین(مرحومین)کے لیے)

یااللہ !میرے والدین کی مغفرت فرما اور جنّت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرما(آمین)۔ ہرعید کے موقعے پر آپ دونوںکی کمی شدّت سے محسوس ہوتی ہے۔ (محمّد اقبال خان سلیمانی نقشبندی نوری، ڈالمیا، کراچی)

(والد(مرحوم)کے لیے)

آپ کو ہم سے بچھڑے 20برس گزر گئے، لیکن لگتا ہے کہ ابھی آپ آئیں گے اور اپنے مخصوص انداز سےکہیں گے، ’’رضوان بیٹا! تمہارے کلینک جانے کا وقت ہوگیا ہے‘‘۔ اللہ پاک آپ کی مغفرت فرمائے(آمین)۔ (ڈاکٹر رضوان علی قادری،نارتھ کراچی،کراچی)

(اہلیانِ جہاں جوت اور اہلیانِ بامن واس کے نام)

عیدالاضحی کے پُرمسرت موقعے پر عید کی ڈھیروں ڈھیر مبارک باد قبول فرمائیں۔ (سمیع عاد لوف، جھڈو، ضلع میرپور خاص سے)

(اہلِ اسلام کے لیے)

تمام مسلمانوں کو میری طرف سے دِلی عید مبارک۔عیدالاضحی کے موقعے پرہمیں قربانی کے اصل مفہوم کو سمجھنا چاہیے اور اپنی خوشی میں دوسروں کو بھی شریک کرنا چاہیے۔ (پارس کھتری،گلستانِ جوہر، کراچی)

(معروف صحافی، کالم نگار، حسن نثار کے نام)

اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلدصحت یاب فرمائے ،تاکہ آپ حکم رانوں کو غریب عوام، خاص طور پر ای او بی آئی کے پینشنرزکی مشکلات سے آگاہ کرسکیں کہ کس طرح عید کے موقعے پر ان کی پینشن سے 2000روپے منہا کرلیےگئے۔ (ظفرنیازی، کوئٹہ)

(مٹہ، سوات میں مقیم بہن کے لیے)

چھوٹی بہن شاہ گل، بہنوئی فیصل اور پیاری سی بھانجی ہنزہ خان! ہم سب کی جانب سے عید مبارک ۔ (آپ کے بہن بھائی، قیوم آباد،کراچی سے)

( جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف، میر شکیل الرحمٰن کے لیے)

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کونیب کی حراست سے جلد رہائی عطا کرے(آمین)۔آپ پر بنائے گئے جھوٹے کیسز کا فوری فیصلہ ہو۔ (محمّد سلیم راجا، لال کوٹھی، فیصل آباد)

(دُنیا بَھر کے والدین کےنام)

یا اللہ!تمام والدین کو لمبی زندگی دے۔ ہمیشہ خوش باش رکھ اور جو اس دُنیا میں نہیں ، اُن کی مغفرت فرما(آمین)۔ (محمّد لئیق شہرت حسین، عزیزآباد، کراچی سے)

(پیارے بابا جان،شاہد خان درّانی کے لیے)

پیارے بابا جان! سدا شاد اور آباد رہیں۔ ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔(حورین درانی، عیسیٰ خان درانی، ارحان خان درانی، قیوم آباد ،کراچی سے)

(اپنے عزیزوں اور گھر والوں کے نام)

دُعا ہے کہ آپ سب سدا خوش رہیں۔ (جاوید اقبال، بلدیہ کالونی، چشتیاں، ضلع بہاول نگر)

(اپنے پیاروں کے نام)

وہ رشتے بہت اَن مول ہوتے ہیں، جو دُور رہ کے بھی دِل کے قریب رہیں۔ (سعید احمد، محمّدجمال شاہ اور محمّد علی اصغر شاہ، رسال پور کینٹ سے)

(جنگ، سنڈے میگزین کی ایڈیٹر، ٹیم،قارئین اور بھائی کے لیے)

جنگ سنڈے میگزین کے جملہ ادارتی اراکین، قارئین اور بھائی محمّد سلیم راجا(لال کوٹھی والے)!سدا شاد و آباد رہو۔ (محمد سلیم خان، لال کرتی، راول پنڈی سے)

(والد صاحب کے نام)

اللہ پاک آپ کا سایہ ہمارے سَروں پر تادیر قائم رکھے۔ (اختر حسین اور دیگر، گلستانِ جوہر، کراچی سے)

(متاعِ جان، والد کے لیے)

اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سَروں پر سلامت رکھے اور ہمیں آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (رمیز احمد اور سلیم ، کراچی سے)

(پیارے ابّو (مرحوم)کے نام)

یااللہ ! میرے والد ِمحترم کے درجات بُلند فرما دے(آمین)۔ (مُنے خان، اُردو چوک، اورنگی ٹائون،کراچی سے)

(والد (مرحوم) کےلیے)

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم بھائیوں کوآپ کا مشن پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (جاوید انصاری، جنید، عبید اور نوید، قطر اسپتال، اورنگی ٹائون،کراچی)

(محترم والد( مرحوم) کے لیے)

آپ بے حد یاد آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے۔ (مولانا صابر احمد سعیدی، سیفی کالج، نارتھ ناظم آباد،کراچی)

(بابا( مرحوم) کے نام)

ربِ کریم آپ کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)۔ (صفدر احمد( عرف بندو بھائی)، گھارو، ٹھٹّھہ سے)

(ابّا جی( مرحوم )کے لیے)

دسمبر2014ء میں طویل علالت کے بعد ابّا جی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ دُعا ہے کہ اللہ پاک اُن کو جوارِرحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ (واحد کلام قریشی اور دیگر، صفورا چوک، کراچی)

(ڈیئر ابو جی)

اللہ پاک آپ کو عُمرِ خضر کے ساتھ صحتِ کاملہ اور تن درستی عطا فرمائے(آمین)۔ (منصور ،جاوید اور فیصل صدیقی، اورنگی ٹائون، کراچی)