ہتھنی نے اپنے بچوں کو موت سے کیسے بچایا، ویڈیو وائرل

July 30, 2020


بھارت میں ایک ہتھنی نے اپنے ڈوبتے ہوئے بچوں کو موت کے منہ سے بچالیا۔

بھارتی ریاست آسام میں جہاں ان دنوں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ندی اور نالوں خطرناک قسم کی طغیانی آگئی ہے۔

اس دوران آسام کے ادالگوری ضلع میں ایک واقعہ پیش آیا یہ علاقہ بھوٹان کی سرحد سے 20 کلومیٹر شمال میں واقع ہے جہاں یہ جذباتی منظر دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویٖڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہتھنی اپنے دو بچوں کے ساتھ سیلابی ندی میں موجود ہے اور وہاں سے نکلتے ہوئے اس کے بچے ندی میں ہی پھنس گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں چھوٹے بچے باہر نکلنے کیلئے جدوجہد تو کررہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی اسی دوران ان بچوں کی ماں نے بھی اپنی سُونڈ سے بمشکل انہیں کھینچ کر باہر نکالا۔