لاہور: موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی ڈائریا تیزی سے پھیلنے لگا

July 30, 2020


لاہور شہر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈائریا تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈائریا کے ایک ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

انچارج چلڈرن اسپتال ڈاکٹر ناصر رانا کا کہنا تھا کہ لاہور میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈائریا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اب تک سرکاری اسپتالوں میں ڈائریا کے مرض میں مبتلا 6 سو بچے لائے گئے ہیں۔ صرف چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی میں 400 بچے آئے۔

انھوں نے تجویز کی کہ وبا سے بچنے کے لیے بچوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی ہمیشہ ابال کر پئیں، روزانہ تازہ کھانا کھائیں، پیٹ خراب ہونے پر فوراً او آر ایس استعمال کریں۔