کورونا ویکسین زیادہ دور کی بات نہیں رہی، ماہرین

July 30, 2020


آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسین اب زیادہ دور کی بات نہیں رہی، لیکن پھر بھی وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ویکسین سال کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔

ایک انٹرویو میں یونیورسٹی کی ویکسین ٹیم کی سربراہ سارا گلبرٹ نے کہا کہ ان کی ٹیم نے کورونا کی ویکسین کے لیے جو کام چار ماہ میں مکمل کیا ہے عام طور پر اس ریسرچ کے لیے پانچ سال درکار ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ویکسین کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں، انسانوں پر کیے گئے تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ ویکسین بغیر کسی مضر اثر کے محفوظ طور پر کام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے۔