پنجاب کے وزیر قانون کا ایس او پیز کیساتھ جلد تھیٹر کھولنے کا عندیہ

July 31, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب سے تھیٹر، آرٹسٹس اور پرڈیوسرزایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفد نے تھیٹرز کے فنکاروں اور پرڈیوسروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو تھیٹر بند ہونے سے فنکاروں کی مشکلات کا احساس ہے، جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے، حکومت کی بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا شکست کے قریب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب تھیٹر بند ہونے سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کرے گی۔