اسرا اب تو بھابھی ہیں ہماری،شوبز شخصیات کا دلچسپ ردعمل

July 31, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ اسرابالجیک المعروف حلیمہ سلطان کی ایک ٹویٹ پرمعروف شوبز شخصیات کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔ اداکارہ سارہ خان نے تو اسرا کو پاکستان کی بھابھی قرار دے دیا۔ترک اداکارہ نے گزشتہ روزاپنی ٹویٹ میں ڈانسنگ ایموجی کے اضافے کے ساتھ لکھا تھا کہ مجھے پاکستان میں اپنا نمبرون مل گیا ہے۔اس مختصر ٹویٹ نے پاکستان میں ان کے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلاکیا اور جہاں سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے وہیں شوبزشخصیات نے بھی دلچسپ ردعمل ظاہرکیا ہے۔سارہ خان نے انسٹااسٹوریز میں اسرا کی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسرا کو نمبرون مل گیاتو اب تو وہ بھابھی ہیں ہماری ۔مہوش حیات نے بھی انسٹااسٹوریز میں ہی اس ٹویٹ پرحیرت کااظہارکرتے ہوئے لکھا کہ واؤ، اسرا کو نمبر ون مل گیا؟ پھر تو مبارکباد کا سلسلہ ہے۔یاد رہے کہ اسرا بالجیک کو پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں، اس حوالے سے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی عندیہ دے چکے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ جلد 3 معروف پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔اسرا بالجیک پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت کے جواب میں یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ اگر کورونا کے باعث فضائی پابندیاں نہ ہوتیں تو وہ اب تک کئی بار پاکستان آ چکی ہوتیں۔