میگھن مارکل کو برطانوی اخبار کیخلاف عدالتی جنگ کے پہلے مرحلے میں شکست

July 31, 2020

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کو ایک اور بڑا جھٹکا یہ لگا ہے، وہ برطانوی اخبار کے خلاف عدالتی جنگ کے پہلے مرحلے میں شکست کھاگئی ہیں۔اب میگھن مارکل کو ایک بڑی رقم 67 ہزار 888 برطانوی پاؤنڈ بطور عدالتی اخراجات ادا کرنا ہونگے، کیونکہ انھوں نے برطانوی اخبار ’میل آن سنڈے‘ کے پبلشر ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے خلاف شکست تسلیم کرلی ہے۔ یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اس اخباری گروپ کے خلاف فروری 2019 میں ایک مضمون کی اشاعت پر مقدمہ کردیا تھا، برطانوی شاہی جوڑا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پرائیوسی اور کاپی رائٹ کی خلاف کرتے ہوئے اخبار نے متعدد ایسے خطوط شائع کردیئے جو کہ ڈچز آف سسیکس نے اپنے ناراض والد تھامس مارکل کو بھجوائے تھے۔ میگھن مارکل نے یہ بڑی رقم ادا کرنے پر اس لیے تیار ہوئیں کیونکہ اخبار نے کہا تھا کہ عدالت نے انکے کیس کو مسترد کردیا ہے، ہائیکورٹ کے جج، جسٹس واربی نے فیصلہ پبلشر کے حق میں دیا اور غیر ضروری باتوں کو مسترد کیا تھا۔میگھن مارکل کے وکیل کی خواہش تھی کہ وہ یہ دلیل پیش کریں کہ اخبار انے فراڈ پر مبنی اقدام کرتے ہوئے جان بوجھ کر باپ بیٹی میں اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کی۔تاہم ان دعوؤں کو جسٹس واربی نے ماننے سے انکار کردیا، اور اخباری گروپ نے میگھن سے عدالتی اخراجات طلب کرلیے۔