بھارتی آئین سے سیکولرازم اور سوشلزم کےالفاظ خارج کر نے کی استدعا

July 31, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن جس میں آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ جیسے الفاظ خارج کر دینے کی استفعا کی گئی ہے اس سے ایک قانونی و آئینی بحث چھڑ گئی ہے ۔آیا بھارتی شہریوں کو سیکولر کہلانے پر مجبور کیا جا سکتا ہے جب کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل۔25 کے تحت شہریوں کو اپنے مذہب پر عمل پیرا ہو نے کی آزادی حاصل ہے۔دو وکلا اور ایک سماجی کارکن نے مل کر سپریم کورٹ میں یہدرخواست دائر کی ہے جو خود مل کر ایک سیاسی پارٹی قائم کر نا چاہتے ہیں ۔سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سیکولر ازم اور سوشلزم کے اصولوں پر کاربند ہو نا لازمی شرط ہے ۔