وکیل کو تھپڑمارنے والا اے ایس آئی برطرف

July 31, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وکیل کو تھپڑمارنے والےتھانیدارکوملازمت سے برطرفکردیاگیا۔ تھانہ صادق آبادمیں درج ایف آئی آرکے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ڈھوک کشمیریاں پکٹ پر اے ایس آئی ظفر اللہ کی دوران چیکنگ کسی سے تکرار ہو گئی اوراس دوران دو افرادوکیلوں کےلباس میں موقع پر آگئے۔ ایک ایڈووکیٹ نے اے ایس آئی کو دھکا دیا پھر اے ایس آئی نے ایڈووکیٹ کو تھپڑ مارا اور اپنا پسٹل نکال کر دھمکایا اور دونوں کو تھانہ لے آیا۔بعدازاں ظفراللہ بٹ کوشوکازنوٹس جاری کیاگیااوربدھ کو اسے ڈسمس کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔