ضلعی عدلیہ کے ججز اور عملے کے یوٹیلیٹی الائونس میں 300فیصد تک اضا فہ

July 31, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کی ضلعی عدلیہ کے ججز اور عملے کے یوٹیلیٹی الائونس میں 300فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک تا چھ تک کے عدالتی عملے کا یوٹیلٹی الائونس تین ہزار روپے سے بڑھا کر چھ ہزار، گریڈ سات تا آٹھ چار ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار، گریڈ 9 تا 14چار سے آٹھ ہزار، گریڈ پندرہ چار سے دس ہزار، گریڈ سولہ چار سے 14 ہزار، گریڈ سترہ پانچ سے پندرہ ہزار، گریڈ اٹھارہ پانچ سے بیس ہزار، گریڈ انیس آٹھ سے پچیس ہزار اور گریڈ بیس سے اوپر تک کے جوڈیشل افسران کا یوٹیلیٹی الائونس آٹھ ہزار روپے سے بڑھا کر تیس ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ۔