مسلمان حکمران استعماری قوتوں کے آ گے نہ جھکیں،جماعت اسلامی خواتین

July 31, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور صدر جنوبی پنجاب تسنیم سرور نے کہا ہے کہ مسلمان حکمران استعماری قوتوں کے آ گے سجدہ ریز ہونے کے بجائے حقیقی قبلے کی جانب اپنا رخ پھیر لیں،یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ کرونا کی عالمگیر وبا کے باعث فریضہ حج کومحدود کر دیا گیا ہے آج جو ذلت و پستی امت مسلمہ کا مقدر ہے اس سے نجات کے لئے لازم ہے کہ حج کے اس آفاقی اور عالمگیر پیغام کو عام کیا جائے۔