لندن : مادام تساؤ میوزیم کو کھول دیا گیا

July 31, 2020


لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد برطانیہ میں زندگی بحال ہونے لگی، لندن کے مادام تساؤ میوزیم کو شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی، لندن کے مادام تساؤ میوزیم کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، بورس جانسن اور ٹیلر سوئفٹ سمیت دیگر شخصیات کے مجسمے سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے رکھ دیئے گئے۔

مادام تساو میوزیم میں دنیا کی معروف شخصیات کے موم سے بنے مجسمے رکھے گئے ہیں، علم و فنون، کھیلوں سمیت دیگر میدانوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کے مجسمے بالکل اصل لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا سے متاثرہ 3 لاکھ 2 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 45 ہزار 999 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔