96 سالہ اطالوی بزرگ نے گریجویشن کی ڈگری لے لی

July 31, 2020

کہتے ہیں علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور سچی لگن اور محنت سے کوئی کام کیا جائے تو منزل مل ہی جاتی ہے۔

اٹلی کے شہر پالیرمو (Palermo) سے تعلق رکھنے والے 96 سالہ بزرگ نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

Giuseppe Paterno نامی بزرگ نے پالیرمو یونیورسٹی کے فلسفہ تاریخ کے شعبے میں داخلہ لیا اور گریجویش کی ڈگری حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پراطالوی بزرگ کی کانوویکیشن کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے اور ہر شخص ان کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ بے حد متاثر بھی ہورہا ہے۔