بُرج خلیفہ حج کی تکبیرات اور عید مبارک کے پیغامات سے جگمگا اُٹھا

August 01, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کے موقع پر منفرد انداز میں عید کی مبارک باد پیش کی گئی۔ بُرج خلیفہ جو کہ دُنیا کا بلند ترین ٹاور ہے‘ وہ رات عشاء کے بعد حج کی تکبیرات اور عید مبارک کے پیغامات سے جگمگا اُٹھا۔ اس نظارے کو دیکھ کر اہل ایمان کے دل خوشی سے کھِل اُٹھے اور انہوں نے اماراتی حکومت کی جانب سے عید اور حج کی مبارکباد کا پیغام بُرج خلیفہ کے ٹاور کے برقی قمقموں کی مدد سے ڈسپلے کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ نظارہ دیکھنے کے لیے گزشتہ رات بھی ہزاروں افراد بُرج خلیفہ کے پاس پہنچ گئے۔