سعودی شاہ سلمان مکمل صحت یابی کے بعد اسپتال سے محل منتقل

August 01, 2020

ریاض (جنگ نیوز )سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی ہے اور وہ جمعرات کی شب واپس شاہی محل منتقل ہوگئے ہیں۔شاہ سلمان کا گزشتہ ہفتے کامیاب سرجری کے بعد پتا نکال دیا گیا تھا۔ وہ الریاض میں واقع شاہ فیصل اسپیشلٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وہ صحت یابی کے بعد اسپتال سے خود پیدل چل کر اپنی سواری تک گئے ہیں۔شاہی دیوان کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے عرب اور مسلم دنیا کے ان تمام رہنماؤں اور قائدین کا شکریہ ادا کیا تھا جنھوں نے ان کی فون پر خیریت دریافت کی،ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔