میری موت کی آرزو کرنیوالوں کی پرستار اچھی طرح خبر لیں، امیتابھ بچن

August 01, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔بولی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نےعید الاضحی کے موقع پر ایک روز قبل دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے سوشل میڈیا پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ’عید الاضحی مبارک‘ لکھا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے ساتھ ہی اپنے ٹوئٹ میں بھی انہوں نے ’عید الاضحی مبارک‘ لکھا ہے۔قبل ازیں کورونا وائرس کے شکار بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی موت کی خواہش کرنیوالے سوشل میڈیا صا رفین کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے پرستاروں کا جم غفیر ایسے لوگوں کے پیچھے لگا دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 77سالہ اداکار ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ٹمبلر پر اپنے پرستاروں کے پیغامات کا باقاعدگی سے جواب دیتے ہیں۔ اپنے بلاگ میں انہوں نے لکھا کہ بعض لوگوں نے انہیں نفرت آمیز ای میلز بھیجیں جن میں وہ ان کی موت کی دعا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا اسپتال سے نکلنے کے بعد وہ ایسے پیغامات ڈیلیٹ کر دیں گے اور اپنے لاکھوں پرستاروں سے کہیں گے کہ ایسے لوگوں کی اچھی طرح خبر لیں۔واضح رہے کہ امیتابھ کے علاوہ نہ صرف ان کے بیٹے ابھیشک بچن بلکہ بہو ایشوریا رائے اور پوتی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد بالی وڈ سینئر اداکار کے گھر کسی کے آنے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، امیتابھ کی شریک حیات جیا کے علاوہ تمام لوگ قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔