کب جان چھوٹے گی، عائشہ عمر کورونا وبا سے تنگ آگئیں

August 01, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عُمر بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے تنگ آگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر عائشہ عُمر نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے ہوئے ہیں۔عائشہ عُمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے پورے چہرے کو اچھی طرح ڈھانپا ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کی لوکیشن میں ’فلائٹ موڈ‘ لکھا جسے دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ عائشہ عُمر نے اپنی سیلفی دوران سفر لی۔سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ عُمر نے کسی کو بھی مخاطب کیے بغیر لکھا کہ ’کورونا وائرس ہو یانہیں لیکن میں تمہارے لیے حاضر رہوں گی۔‘اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کورونا سے تنگ آتے ہوئے ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’کب جان چُھوٹے گی۔‘اُن کے اس ہیش ٹیگ کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ وہ عالمی وبا سے تنگ آگئی ہیں۔